سوات، ڈی پی او محمد سلیم مروت نے کہاکہ پولیس سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے سکول چوکیداروں کو تربیت دے رہی ہے تاکہ پولیس کے کوئک ریسپانس کے ساتھ ساتھ چوکیداران بھی شرپسندوں کے عزائم کوناکام بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اب تک 1000 سے زائد چوکیداروں کو تربیت دی گئی ہے جبکہ مزید 700 سے زائد چوکیداران کو بھی تربیت دی جائے گی ، اس موقع پر آل سوات کلاس فور ملازمین ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سید خطاب اور دیگر تربیت پانے والے چوکیداران نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی سکولوں اور بچوں کا تحفظ کیا ہے اور اب تربیت پانے کے بعد ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ، تاہم ایک چوکیدار سے 24 گھنٹے ڈوٹی لی جارہی ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔
740 total views, no views today
Comments


