دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظٓاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی شامل نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ کپ ٹیم میں 5 کیوی، 3 آسٹریلوی، 2 جنوبی افریقی اور ایک سری لنکن کھلاڑی شامل ہے جب کہ زمبابوے سے ایک بلے باز کو 12 ہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ورلڈ کپ ٹیم میں نیوزی لینڈ سے برینڈن میک کولم، مارٹن گپٹل، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ اور ڈینیئل ویٹوری کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا سے اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک اور گلین میسکویل کو منتخب کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا سے اے بی ڈویلیئرز اور مورنے مورکل جب کہ سری لنکا سے کمار سنگا کارا کو شامل کیا گیا ہے۔ برینڈن میک کولم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ برینڈن ٹیلر کو 12 ہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
634 total views, no views today


