مینگورہ،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے چاراورپانچ اپریل کو صوبائی سطح پر کنونشن منعقدکرانے کا اعلان کردیا،کنونشن میں ملک بھر سے سولیڈی ڈاکٹروں سمیت پانچ سو سے زائدمردڈاکٹروں کی شرکت متوقع ہے جس میں سیرت نبی ﷺ اوردیگر موضوعات پر تقریروں کیساتھ ساتھ مقالے پیش کئے جائیں گے اورمیڈیکل ریسرچ پر مباحثہ بھی ہوگا،اس حوالے سے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن چیئرمین پیماارگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر رحمت اللہ اوپل،ممبرڈاکٹرعبدالواسع ،ضلعی صدر ڈاکٹرانورجمال اورجنر ل سیکرٹری ڈاکٹر نجیب نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چاراورپانچ اپریل کو سیدومیڈیکل کالج میں پیما کی صوبائی سطح پر کنونشن ہوگی جس میں ملک بھر سے سولیڈی ڈاکٹروں سمیت پانچ سوسے زائدمردڈاکٹروں کی شرکت متوقع ہے جوسیرت بنی ﷺ پر بحث سمیت ہیلتھ کیئرسسٹم اوردیگرمختلف موضوعات پر تقریریں کریں گے جبکہ اس دوران صحت کے حوالے سے مقالے پیش کئے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن پاکستان میں سب سے منظم ، ملک گیر اور بڑی تنظیم ہے جس کی انتظامی یونٹ نہ صرف پاکستان کے ہر صوبے اور ضلع میں موجود ہیں بلکہ دنیا کے 31 ممالک میں ایف آئی ایم اے کے نام شاخیں بھی موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ پیما 1979 میں 50 ڈاکٹروں نے قائم کی اور اس وقت الحمد اللہ 5000 سے زیادہ ڈاکڑز اس کے باقاعدہ ممبرز ہیں اور اس سے زیادہ کی تعداد میں ایسوسی ایٹ ممبرز رکھتی ہیں ، پیما کا بنیادی مقصد ونصب العین اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق خدمت خلق کے ذریعے اللہ کی رضا کا حصول ہے اور اس مقصد کیلئے روز اول سے کوششیں کررہی ہے بلکہ صحت کے شعبے میں اسلامی طبی اخلاقیات کو عملی شکل دینے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کو اپنے فرائض کے کما حقہ بجا اوری کیلئے وقتاً فوقتاً آواز اٹھاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیما میڈیکل ریلیف کا شعبہ قدرتی آفات اور انسانی جنگوں میں حکومت کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں رہتی ہے اور چاہے سیلاب ہو یا زلزلہ یا آئی ڈی پیز کے گھمبیر مسائل یا تھرکی خشک سالی کے اثرات پیما ہر وقت اور ہر دم اپنے فریضہ منصبی کو بطریق احسن سرانجام دینے کی پوری کوشش کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ پی او بی ٹرسٹ کے نام سے اداربصارت سے محروم افراد کیلئے پاکستان کے 42 اضلاع میں 490 سے زیادہ میڈیکل کمیپ کا انعقاد کرچکی ہے،انہوں نے کہاکہ کنونشن 4 اپریل2015 کو صبح 9 بجے شروع اور 5 اپریل 2015 بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا جس میں صوبائی وزراء شہرام خان ترکئی اور عنایت اللہ شرکت کریں گے جبکہ صدارت پیما کے مرکزی صدر پروفیسر سہیل اختر کریں گے ، کنونشن سے ایک دن پہلے 3 اپریل 2015کو فری کنونشن وکشاپ ہوں گے ۔
648 total views, no views today


