ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ’’امیتابھ بچن‘‘ سوشل میڈیا پر اپنے لاتعداد مداحوں کے ساتھ سب پر بازی لے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سر گرم ر ہنے کے باعث سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ آگے ہیں وہ نہ صرف ٹوئٹر بلکہ فیس بک پر بھی دیگر کامیاب اور معروف اداکاروں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
امیتابھ بچن کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر14 ملین فالوورز ہیں جب کہ فیس بک پر بھی وہ 20 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں شاہ رخ خان کے 12 ملین،مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے 11.9 ملین،سلمان خان کے 11.2 ملین جب کہ پرینکا چوپڑا کے 9.3 ملین فالوورز ہیں۔
399 total views, no views today
Comments


