بریکوٹ، 2012میں منظورشدہ شموزو بجلی فیڈر میں کسی بھی پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے بلکہ یہ ای ایل آر کے تحت منظور ہوا تھا۔بعض سیاسی لوگ عوام کو دھوکا نہ دیں ہر ماہ شموزئی کے عوام کو جھوٹی تسلیاں اور اندھیرے میں رکھنا سیاسست نہیں بلکہ منافقت ہے ۔شموزئی سے سیکڑوں افراد پر مشتمل وفدوزیر اعظم کے مشیر امیر مقام سے ملاقات کی اور امیر مقام نے کمشنر ملاکنڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر جرگے کا اہتما م کریں تاکہ شموزئی فیڈر کا مسلۂ افہام و تفہیم سے حل ہوسکیں مگر بعض اخبار ات میں غلط خبر شایع ہو ئی کہ یہ جرگہ بعض سیاسی لوگوں نے طلب کیا ہے اوربہت جلد شموزئی کو بجلی کی فراہمی ہوجائے گی جو کہ سراسر جھوٹ اور غلط ہے ۔میں چیلنچ دیتا ہوں کہ شموزئی فیڈر میں کسی بھی ممبر نے کوئی فنڈ نہیں دیا ہے ۔چکدرہ میں گذشتہ روز جو جرگہ امیر مقام کے وساطت سے ہوا تھا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔صحافی حضرات حقائق بیان کریں نہ کہ فریق بنے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء اور سابق ناظم یوسی شموزئی عدالت خان نے بریکوٹ میں صحافیوں کو خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ چکدرہ گرڈ اسٹیشن کو 40ایم وی اے ہیوئی ٹرانسفامر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم مذید ایک اور ٹرانسفامرکی منظور ی کے لئے وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام خان کو اپیل کریں گے تاکہ وہاں بھی بجلی کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جس میں ایک شموزئی فیڈر ہے اس فیڈر میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے اور اب جو کوششیں جاری ہیں وہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام سے ملاقات کے دوران ہم نے ان سے شموزئی کے لئے دو مطالبات کئے تھے جن میں ایک سوئی گیس کا اور دوسرا شموزئی فیڈر کا تھا۔دو سالوں سے بعض لوگ شموزئی فیڈر کو بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے استعمال کر رہے ہیں جو کہ حقائق کے منافی ہیں ۔بعض سیاسی لوگ اخبار ات کا سہارا لے کر اپنی کارکردگی بیان کرتے ہیں مگر عملاًکچھ نہیں ہوتا کب تک اخبارات کا سہارا لے کر اپنی جھوٹی سیاست چمکائیں گے ۔
738 total views, no views today


