سوات، سوات میں چوریوں میں تشویشناک آضافہ، گنبد میرہ شیبر آباد میں چوری کے بعد سپر سٹور کو آگ لگا کر جلایا گیاجبکہ گل کدہ نمبر تین میں اکبر کریانہ سٹور بھی لوٹ لیا گیا ،عوام کا شدید زاحتجاج۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گنبد میرہ شیبر آباد میں رات چار بجے کے قریب چوروں نے حضرت علی سپر سٹور کے شٹر توڑ کر چوری کے بعد آگ لگا دی گئے ۔سٹور مالک حضرت علی ولد گل زمان سکنہ شیبر آباد کے مطابق چوروں نے سپر سٹور میں موجو دنقدرقم کم از کم تیرہ ہزار روپے چوری کرنے کے بعدسٹور کو اگ لگا کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ان کے مطابق سٹور میں موجودگیارہ لاکھ کے قریب سامان موجود تھا جو آگ کے وجہ سے راگھ کا ڈھیر بن گیاہے ۔واقع کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہوگئے اور علاقے بڑھتی ہوئی چوری کے وارداتوں پرشدید احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کافیصلہ کیا واقع کے اطلاع پرڈی ایس پی سٹی صدیق اکبرپہنچ گئے جن ہونے چور گرہوں کے گرفتاری اور چوری وارداتوں کے روک تھام کے یقین دہانی پر امن منتشر ہوگئے۔جبکہ گزشتہ روز گل کدہ نمبر تین میں اکبر کریانہ سٹور سے سٹو ر مالک اکبر ولد گل ذادہ کے مطابق ان کے سٹور سے چھ ہزار نقد ،70موبائیل فون کارڈز اور ایذی لوڈ موبائیل جس میں 15100کا لوڈ موجود تھا چوری کیا گیا۔
572 total views, no views today


