کبل،تحصیل کبل گاؤں دیولئی میں اعلی معیار کے حامل ملک افغان ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا اس حوالے سے ایک پروقار تقریب زیر صدارت سابق پی ڈی ایس پی ظاہر خان منعقد ہوا تقریب میں علاقے کے تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظاہر خان،خان نواب،ابراہیم دیولئی،عبد المالک اور دیگرمقررین نے کہا کہ ملک افغان ریسٹورنٹ کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو معیاری کھانے اور بہترین خدمات انتہائی مناسب قیمت پر گھر کی دہلیز پر فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ انتہائی ایماندار اور مخلص افراد پر مشتمل ہے جو علاقے کے عوام کو شادی بیاہ کے تقریبات کے لئے کھانوں کی بروقت فراہمی سمیت شادی ہال جیسے اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرینگے انہوں نے یقین دلایا کہ ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا اس موقع پر ہوٹل سے منسلک سپر سٹور،ٹریول ایجنسی اور پراپرٹی ڈیلر آفس کا بھی افتتاح کیا گیا علاقے کے عوام نے معیاری ہوٹل کے قیام اور دیگر ضروری دفاتر کھولنے پر ہوٹل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بزنس کے کامیابی کے لئے دعائے خیر کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
636 total views, no views today


