سوات، سوات کے علاقے شگئی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں گذشتہ ایک سال سے سائنس ٹیچر تعینات نہیں ،اسکول انتظامیہ کو بچیوں کو آرٹس لینے کی ہدایت کرنے انکشاف ہوا ہے ،ایک ہفتے میں سائنس ٹیچر تعینات نہ ہونے کی صورت میں طالبات نے احتجاج کی دھمکی دیدی،سوات کے صدر مقام سیدوشریف کے علاقے شگئی میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں گذشتہ ایک سال سے سائنس کی ٹیچر نہیں ہے جس کی وجہ سے طالبات کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اس وقت نویں جماعت میں 28طالبات پاس ہوئی ہے لیکن سائنس ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان کی پڑھائی کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا ہے ،یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو آرٹس لینے کی ہدایت کی جارہی ہے جس پر طالبات اور والدین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر اسکول میں اسکول ٹیچر تعینات نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر نکل احتجاج کر نے مجبور ہوجائیں گے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سوات فیمل حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی ریسپانس نہیں ملا ۔
838 total views, no views today


