مینگورہ، سوات میں ہر گزرتے دن کیساتھ بلدیاتی انتخابات کا بخار سر پر چڑھنے لگا،ہزاروں امیداروں نے کاغذات جمع کرادیئے،بیشتر علاقوں میں کئی امیدوار وں کا بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان،ضلعی و تحصیل کونسلوں کے سربراہی کیلئے سیاسی پارٹیوں نے ابھی سے جوڑ توڑ شروع کردی،انتخابات میں پیسہ کا بے دریغ استعمال شروع ہے جبکہ فلیکسوں کے ذریعے بھی عوامی توجہ حاصل کرنے کوششیں عروج پر ہے،صوبائی ممبران اسمبلی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں
تو دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی عوام کوسوئی گیس اور بجلی فراہمی کے اعلانات سے لوگوں کے ہمدردیاں حاصل کرنے میں مصروف ہے،کاغذات کی جانج پڑتال 21اپریل سے شروع ہوگی،ہزاروں امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ضلع سوات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تیاریاں عروج پر ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نظریں ضلعی اور تحصیل کونسلوں کے چیئرمین شپ پر ہے جس کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے کئی علاقوں میں امیدواروں کا بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے ،حکمران پارٹی نے سوات کے تمام یونین کونسلوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جبکہ کئی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے پی ایم ایل (نٌ)کے مرکزی رہنماء و مشیر امیر مقام نے بھی ضلعی و تحصیل کونسلوں کے اہم عہدے حاصل کرنے کیلئے کمر کس لی ہے اور مختلف مقامات پر عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سوئی گیس،بجلی کی فراہمی سمیت نادرا سینٹر قائم کرنے کے اعلانات میں مصروف ہے ،سوات میں ہر گزرتے دن کیساتھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سرگرمیاں بڑھ رہی ہے ضلعی اور تحصیل نظامت کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ تیس مئی کو ہوگا
379 total views, no views today


