کبل، تحصیل کبل یوسی توتانوبانڈئی میں اے این پی اور مسلم لیگ کو شدید دھچکا ،سورے شریفے کے 145ٖٓسیاسی شخصیات نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس حوالے سے گاؤں شریفے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،پی ٹی آئی یو سی توتانوبانڈئی صدر حمید خان،جی ایس اقبال بلند،پی ٹی آئی معذور ونگ کے صوبائی جنرل سکریٹری محمد ذادہ،حبیب الرحمان شالدا،عباس ،نواب خان،خورشید علی،میاں سید اکبر،رحمت منجہ،معاذ،سیف اللہ ،باچا جان،ظاہر شاہ،میاں روف جان،سمیع اللہ،فضل بختی،شاہ ولی خان،امیر رحمن سمیت پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے شامل ہونے والے ساتھیوں انور زیب،مسلم خان ،سید اکبر،گلونو پاچا،شیر افضل،محمد زمان،زیارت گل ،حضرت احمد،بخت زمین طوطی،فقیر محمد،صدوزے،عقل زرین،حضرت منیر،خان مامااور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایسا بلدیاتی سسٹم متعارف کرایا ہے جس میں خان خوانین کے بجائے غریب کو حکومت کا حصہ بنانے کا بندو بست کیا گیا ہے جس کے بدولت انصاف کی فراہمی اور مسائل کا حل گھر کی دہلیز پر میسر ہوگا لہذا کسی کے دباؤمیں آئے بغیر اپنا قیمتی ووٹ بے داغ ماضی کے حامل پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کرکے عام انتخابات کی طرح مخالفین کو شرمناک شکست سے دوچار کریں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے جبکہ عمران خان نڈر ،بے باک اور عوام دوست لیڈر ہیں جنہوں نے اپنا سکھ چین پاکستانی قوم کے خاطر قربان کردیا ہے اگر مینڈیٹ چوری نہ ہوا ہوتا تو آج عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوتے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں سے کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اجتماعی عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر امجد نے گاؤں شریفے روڈ کی تعمیر کے لئے ایک کروڑروپے،دس عدد ایچ ٹی پول ، آئندہ بجٹ میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر کا اعلان کیا اور گاؤں شگئی کے سات کھمبوں کے لئے تا ر کی فوری فراہمی سمیت گاؤں بیلہ کے لئے آٹھ کھمبے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
756 total views, no views today


