مینگورہ،انسداددہشتگردی کی عدالت نے ملالہ یوسفزئی پرحملہ کرنیوالوں کو عمر قید کی سزا سناد ی، ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ملاکنڈڈویژن کی عدالت نے ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنیوالوں افراد کیخلاف کیس کی سماعت کی ،عدالت نے بیانات قلمبند بندکرنے کے بعد اپنا فیصلہ سنادیا،جس کے مطابق ملزمان ظفر اقبال، اسرار،اظہر،ظفر علی ، سلیمان،عرفان،شوکت ،حضرت بلال ، اکرام اور عدنان کو عمر قید کی سزا سنادی ،
جبکہ اس کیس میں چار افراد سراج الدین، فضل اللہ، ذکریا اور عطاء اللہ تاحال مفرورہیں، ملالہ یوسفزئی کو نو اکتو بر 2012کو سکول سے گھر جاتے ہوئے گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنا یا گیا تھا، جس میں وہ اور ان کے ساتھ دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے تھے، ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی ایف ائی ار سیدو شریف پولیس سٹیشن میں درج کی گئی تھی ۔
263 total views, no views today


