چترال،کیپٹن اجمل شہید کی نماز جنازہ میں خصوصی طور پر میجر جنرل نادر خان(جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ ڈویژن )نے شرکت کی۔ میجر جنرل نادر خان نے شہید کی اعزازت کے ساتھ تدفین میں شرکت کی۔ کیپٹن اجمل شہید کا تعلق پانچ سندھ رجمنٹ سے ہے۔دوران خیبر آپریشن وادی تیرہ میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن اجمل نے دیگر چارجوانوں کے ساتھ جام شہادت نوش فرمائی۔جبکہ پاک فوج کے یہ نامور سپاہی دہشتگردوں کے ٹھکانے میں پیش قدمی کر رہے تھے، شہیدکی نماز جنازہ شہیدکے آبائی گاوں زنگلاشت ، تورخو چترال میں ادا کی گئی، اورکیپٹن اجمل شہیدشادی شدہ تھے ،اورکیپٹن اجمل شہید کا ایک بچہ بھی ہے ، جس کی عمردوسال ہے۔کیپٹن اجمل شہید کا نماز جنازہ 12:00بجے ادا کیا گیا۔جس میں جی او سی مالا کنڈمیجر جنرل نادر خان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کر نل نعیم اقبال اور بہت سے افسران اور جے سی او زاور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
732 total views, no views today


