سوات ،محکمہ صحت ضلع سوات کی طرف سے بعض اخبارات میں شائع ہوئے اس بیان کی سختی سے تردید کی گئی ہے جسمیں ضلع سوات میں دو افراد میں ڈینگی وائرس پائی گئی ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات میں سردی کی موسم ہے اور اسمیں مچھروں کی کسی بھی جگہ سے آج تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے
اور عوام کی تعاؤن سے ہم اس وباء پر پہلے سے قابو پالیں گے ، بیان میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قسم کی خبروں سے گھبرائیں نہیں ہم عوام کیساتھ ہیں ۔
411 total views, no views today
Comments


