مینگورہ، یونین کونسل رحیم آبادامان کوٹ سے تحصیل کونسل کی نشست کیلئے آزادامیدوار حاجی محمدیارخان میرخانخیل نے کہاہے کہ مسلسل نظراندازی کی وجہ سے علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے جس کے سبب لوگوں کو شدیدمشکلات درپیش ہیں،اس علاقے کے عوام کیساتھ صرف خالی خولی وعدے ہوئے مگرانہیں عملی جامہ نہیں پہنایاگیا لہٰذہ ہم نے اس علاقے کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اوراگر عوام نے خدمت کا موقع دیا توانہیں ہرگزمایوس نہیں کریں گے جبکہ ہرحال میں ان کااعتمادبحال رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمارامقصد علاقائی مسائل کا حل اور عوام کی بھرپوراندازمیں خدمت کرنا ہے ،اس سے قبل بحیثیت کونسلر ہم نے علاقے کیلئے جوکچھ کیاہے وہ کسی اہل نظر سے ڈھکا چھپانہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کی بھرپورحمایت اور سپورٹ حاصل ہے اورانتخابات میں یہاں کے عوام بھرپورساتھ دیں گے،اس سے قبل انہوں نے یونین کونسل رحیم آبادامان کوٹ کے علاقہ شہیدآباد،زاہدآباد،بلا ل کالونی،اسلام آباد،محلہ چینہ،رحمان آبادوغیرہ کا انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کیا جہاں پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا اوراپنا ووٹ انہیں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
722 total views, no views today


