مینگورہ, پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما دوست محمد خان کی رہائشگاہ حیات آباد مینگورہ میں اے این پی کیطرف سے سابق صوبائی وزیر و ضلعی صدر ایوب خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسین بالے ،دوست محمد خان ،جے یوآئی سے قاری فتحت اللہ اورقاری شمس الرحمان خلیل کے سربراہی میں تینوں جماعتوں کے مابین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا ،جس میں تینوں جماعتوں کے نمائندوں نے انے والے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ سیٹ اپ لانے پر اتفاق کیا اور واضح کیا کہ تینوں جماعتوں کے سہ فریقی اتحاد ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آئیگی ،
انہوں نے کہا کہ 13مئی 2013کو ہونے والے انتخابات میں انصاف کے متوالوں نے لوگوں سے ووٹ تو لیا لیکن انصاف کے نام پر جو بے انصافی کی گئی وہ سب کے سامنے ہیں ،10ماہ گزر گئے لیکن تاحال سوات میں نئے منصوبوں کا اعلان نہ ہوسکا ،وزیر اعظم کے دورہ سوات میں خصوصی پیکج کا اعلان نہ ہونا بھی علاقے کے غیور عوام کیساتھ مذاق قرار دیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کا رٹ نہ ہونا اور پے درپے دہشت گردی انکے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مغربی ایجنڈے کے پیدوار صوبے میں بدامنی پھیلانے کے مزموم سازشوں میں مصروف ہے ،لیکن ہم انکے سازشوں کو ناکام بناکر ہی رہینگے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مغربی ایجنڈے کے پیروکاروں کو شکست دیکر نچلے سطح پر عوام کے صحیح طریقے سے نمائندگی کا حق ادا کرینگے ۔انہوں نے مضبوط اتحاد قائم رکھنے پر بھی زور دیا ،اجلاس میں ذرائع سے یہ بات بھی موصول ہوئے کہ سوات کے دو حلقوں کے ضمنی انتخابات حلقہ پی کے 81اور 86پر بھی مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کے موضوع بھی زیر بحث لایا گیا ،اس سلسلے میں 4مارچ کو چکدرہ کے مقام پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی عہدیدار بھی شریک ہونگے
422 total views, no views today


