مینگورہ، سوات کیلئے ایک اور اعزاز ،سترہ سالہ نوجوان عبدالباسط خیبر پختونخوا جونیئربیڈمنٹن ٹیم میں شامل،20مئی سے شروع ہونے والے نیشنل مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے نمائندگی کرینگے،بھرپور صلاحیتوں کے حامل نوجوان عبدالباسط انڈر14نیشنل چمپئن بھی رہ چکے ہیں۔سوات سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کے نوجوان کھلاڑی عبدالباسط 20مئی کوملکی سطح پر شروع ہونے والے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی جونیئر ٹیم کے نمائندگی کرینگے، جونئیر ٹیم میں خیبر پختونخوا سے پانچ کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے جس میں سوات سے واحد کھلاڑی ہے عبدالباسط انڈر 14کے نیشنل چمپئن بھی رہ چکے ہیں،سوات کے عوام نے عبدالباسط کے جونئیر ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی اظہار کرتے ہوئے اسے سوات کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔
710 total views, no views today


