مینگورہ، یونین کونسل رنگ محلہ سے ضلعی کونسل کیلئے آزاد امیدوار نثار احمد خان اور تحصیل کونسل کیلئے آزاد امیدوار جاوید اقبال میر خانخیل نے مشترکہ طورپر الیکشن مہم چلانے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں گذشتہ روز نثار احمدخان کے حجرہ میں جرگہ ہوا جس میں نثار خان اور ان کے ساتھیوں جبکہ جاویداقبال میرخانخیل اوران کے ساتھیوں آصف اقبال دادا،جمیل بابر،مشتاق اوررستم خان وغیرہ نے شرکت کی،اس موقع پرشرکا نے کہاکہ مذکورہ دونوں امیدوار الگ الگ نشستوں کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں لہٰذہ وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں مشترکہ طورپر مہم چلائیں اس سے دونوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہوجائے گی ،شرکا نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ ضلعی کونسل کے امیدوار نثار احمدخان اورتحصیل کونسل کیلئے آزادامیدوارجاویداقبال میرخانخیل مشترکہ طورپر الیکشن مہم چلائیں گے اور اس سلسلے میں دونوں امیدواروں کے ساتھی اورحمایتی بھرپوراندازمیں کرداراداکریں گے۔
746 total views, no views today


