مینگورہ ،بیوی اور سسر کو قتل کرنے کی کوشش کے دوران ملزم فوجی چیک پوسٹ پر پکڑا گیا، اس واقع کی غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی گئی جس میں سیکورٹی اہلکار کا زخمی ہونا بتایا گیا جبکہ تحقیق کے مطابق اصل واقع یہ ہے۔ملزم احسان اللہ ولد خالد خان نے شاہ ڈھری ٹاؤن شپ میں آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر سیکٹر C میں ملزم نے 7 راؤنڈ فائر کیے جن میں سے 3 سسرپر ،2 بیوی پراور 2 ہوائی فائر کیے۔ بیوی اور سسر دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقع کی فوری اطلاع تمام چیک پوسٹوں پر کر دی گئی 1st SP کے 2 فوجی اہلکاروں نے دس بج کر دس منٹ پر علی گرامہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور جوابی کاروائی میں اہلکاروں نے اُس کی ٹانگ کو زخمی کیا اور اُس کو لے جا کر کانجو پولیس کے حوالے کیا۔
696 total views, no views today


