مینگورہ، سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلزکو مزیدترقی دینے اورتمام امراض کیلئے الگ الگ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی،سوات میں دیگر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورمزید ہسپتال قائم کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے رہے ہیں،سیدوہسپتال میں انٹرنیشنل سطح کا بلڈبنک تعمیر کرنے سمیت ماہرڈاکٹروں پروفسیروں اوردیگر سٹاف کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جارہی ہے،اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو سیدومیڈیکل کالج و پرنسپل ڈاکٹرتاج محمدخان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے مشیرمحب اللہ خان کی کو ششوں سے وزیراعلیٰ صوبہ خیبر پختونخواپرویزخٹک نے سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلزکو مزیدترقی دینے کیلئے کئی اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جنہوں نے ہماری درخواست پر نہ صرف غورکیا بلکہ منصوبوں کی فوری منظوری بھی دے دی،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عنقریب سیدوہسپتال میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی جس میں نئے بلاک کی تعمیر،انٹرنیشنل سطح کے بلڈبنک کاقیام اورہر مرض کیلئے الگ الگ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں جبکہ ساتھ ساتھ ماہرڈاکٹروں،پروفیسروں اوردیگر سٹاف کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ریاستی دورکے بعد اس ہسپتال میں یہ پہلامنصوبہ ہوگا جس سے آنے والے مریضوں کو مقامی سطح پر معیاری علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کیلئے کثیرفنڈمختص کیا ہے اور ساتھ ساتھ ممبران اسمبلی کے ترقیاتی فنڈسے بھی ایک ایک کروڑ روپے جمع کرانے کا عندیہ بھی دیا ہے تاکہ عوام کی فلاح کے اس منصوبے کو معیار کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا جاسکے،انہوں نے کہاکہ کانجو ٹاؤن شپ میں جدیدطرزکاہسپتال قائم کیا جارہاہے اوراس منصوبے پر بھی جلد کام شروع ہوگا اس کے علاوہ مٹہ کے ہسپتال کو اپ گریڈ کردیاگیا ہے ،حکومت پہلے سے موجود ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے سمیت مزید ہسپتال قائم کررہی ہے جس سے لوگوں کو مقامی سطح پر صحت کی سہولیات بڑی آسانی کے ساتھ میسرآسکیں گی،اس موقع پرانہوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورمشیر وزراعلیٰ محب اللہ خان،ایم پی اے فضل حکیم خان اوردیگر ممبران اسمبلی کا شکریہ اداکیا جنہوں نے عوام کی فلاح کے اس اہم منصوبے کی منظوری میں کرداراداکیاہے،دوسری جانب سوات کے مقامی لوگوں نے بھی وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے سوات میں ریاستی دور کے بعد ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔
702 total views, no views today


