سوات، تاج چوک کے قریب فائرنگ اور پولیس اہلکار کے قتل کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکار منگورہ شہر میں پہنچ گئے ، فورسز نے شہر بھر کے تمام سڑکوں پر کھڑے ہو کر گاڑیوں کی تلاشی اور لوگوں سے معلومات اکٹھی کرتے رہے ، سیکورٹی فورسز کے جوان گرین (فاروق شہید)چوک ، سہراب خان چوک، نشاط چوک، حاجی بابا چوک ، پیپلز چوک سمیت دیگر شاہراہوں پر بڑی تعداد میں گاڑیوں کی تلاشی اور پیدل انے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے رہے، جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں اور لوگوں کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اسی طرح مینگورہ شہر سے دیگر تحصیلوں کو جانے والے مسافر اور گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ، فضاگھٹ پارک ،ایوب پل سمیت دیگر شاہراہوں پر واقع چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر کئی گھنٹوں تک باری کاانتظارکرتے رہے۔
748 total views, no views today


