بریکوٹ،جماعت اسلامی بریکوٹ نے بریکوٹ وارڈ سے نامزدضلعی کونسل آزاد امیدوار انجینئر شرافت علی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ۔جماعت اسلامی نے حمایت کا یہ اعلان پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پی کے 81زون امیر ریاض احمد،بریکوٹ امیر محمد ظاہر ،ضلعی رہنماء شاہ جہان خان ،جماعت اسلامی سے تحصیل کونسل امیدوار عطاء اللہ ،سابق بریکوٹ امیر نور محمد ،محمد حنیف خان ،انجینئر شرافت علی ،پی ٹی آئی سابق ملاکنڈ زون ڈاکٹر سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف خان ،انجینئر لیاقت علی ،تیمور خان کے علاوہ پارٹیوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلعی کونسل امیدواروں میں تعلیم یافتہ ،خدمات گار،ایماندار اور مخلص شخصیت انجینئر شرافت علی خان ہیں ۔جماعت اسلامی نے بہت سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں مذکورہ شخصیت اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں اور خدمت کی سیاست کی ہے اور ہم نے یہ حمایت بھی یہی وجہ سے کی ہے ۔جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں انجینئر شرافت علی کے ساتھ شانہ بشانہ ہو گا اور ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔پہلے ہم انجینئر شرافت کے لئے عوام سے ووٹ مانگیں گے اور بعد میں اپنے امیدوار کی بات کریں گے ۔بعد میں ضلعی کونسل آزاد امیدوار انجینئر شرافت علی نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کا بہت شکر گذار ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مجھے امیدہے کہ میرے فتح میں میرے کارکنوں علاقے کے عوا م کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے کارکن بہت اہم کردار ادا کریں گے۔ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہاکہ اگر 30مئی کو انشاء اللہ فتح حاصل کی تو یہ سیٹ میں عمران خان کو گفٹ دوں گا مزید براں انہوں نے کہا مستقبل میں بھی میرے ساتھ علاقے کے تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی ہر قسم تعاون کریں گے اور میرا ایمان ہے کہ میں انشاء اللہ جماعت اسلامی کے دوستوں کو مایوس نہیں کروں گا اور اب بھی میرا عوام سے اپیل ہے کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں صحیح امیدوار کا چناؤ کریں کیونکہ ووٹ ایک امانت ہے اور اس میں خیانت کر نا گناہ ہے ۔
1,482 total views, no views today


