مینگورہ، یونین کونسل ملوک آباد سے امیدوار برائے ضلع کونسلر محمد ابراہیم خانخیل نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے ، ملوک آباد یونین کونسل کے عوام 30 مئی کو ترازو کو مہر لگا کر کا میاب بنائیں ، انشاء اللہ یونین کونسل ملوک اباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں محلہ اسحاق میں جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ملوک اباد یونین کونسل پانی قلت کو ختم کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے ، انشاء اللہ کامیاب ہوکر ملوک آباد کے دیگر مسائل بھی بھر پور طریقے سے حل کرونگا، اس موقع پر تحصیل کونسلر یوسف علی ، ملوک آباد یونین جماعت اسلامی کے امیر عبدالودود ، اصف خان عر ف دادا 54 ، سٹی کے امیر فضل واحد طوطا اور حیات علی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
728 total views, no views today


