مینگورہ،بلوگرام میں اتحادی آزاد امیدواران کے حق میں بلوگرام ملیانو ڈاگ میں انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ میں اوڈیگرام‘بلوگرام‘کلاڈھیر سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے ضلعی کونسل امیدوار حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور نظامت بلوگرام‘اوڈیگرام کے گلی کوچوں میں پانی کی فراہمی ودیگر بنیادی ضروریات سے اوڈیگرام‘ بلوگرام کے عوام کو نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ہمارے علاقہ کو ہر سطح پر نظر اندازکیا گیا ہے۔ اور ہمارے یوسی کے غیور عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔ عوام کے محرومیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ عوام کے
اعتماد وعلاقہ مشران کی ہمارے پینل حمایت کے بل بوتے پر محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے میدان میں کھود پڑے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر ابرار احمد‘محمد علی‘ محمد زبیر‘خورشید احمد خان اور سلمان ودیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آئے ہوئے تمام ساتھیوں نے عہد کیا کہ ہمارے ووٹ کے صحیح حقداران مذکورہ پینل ہے۔ انشاء اللہ 30مئی کا سورج مذکورہ امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔
638 total views, no views today


