بریکوٹ،پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بریکوٹ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا۔اس جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شمشیر علی،جنرل سیکرٹری روح الامین،سابق ناظم یو سی بریکوٹ ممتاز خان،ضلعی کونسل بریکوٹ وارڈ امیدوار علی مندخان،پارڑئی وارڈ ضلعی کونسل امیدوار فیاض احمدخان،ضلعی کونسل کوٹہ وارڈ سے مختیار رضا خان،سابق پی کے 82امیدوار شہزاد خان،تحصیل امیدوار بریکوٹ شجاع الملک عرف شاہ جا،اعزاز خان،ابدال خان کے علاوہ پارٹی کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو زبان دی اور آج غریب عوام کی معاشرے میں جو عزت ہے وہ پی پی پی کی وجہ سے ہے۔ہماری پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور انشاء اللہ غریب عوام 30مئی کو تیر کے نشان کے ساتھ پورے پینل کو کامیاب کرکے یہ ثابت کریں گے کہ غریب عوام کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔انہون نے کہاکہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں غریب لوگوں کے ساتھ معاشی امداد بینظیر انکم سپورٹ کے نام سے کیا جو آج بھی بڑی کامیابی کے ساتھ غریب عوام کے لئے جاری ہے۔ہم غریب عوام کی سیاست کرتے ہیں اور کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج بریکوٹ میں اس جلسے سے ثابت ہوگیا کہ بھٹو آج بھی سوات کے عوام میں زندہ ہے۔کیونکہ مخالفین کہتے ہیں کہ سوات میں پارٹی ختم ہو ئی ہے مگر آج ہمیں امید ہے کہ سوات میں ایک بار پھر پی پی پی کی حکمرانی ہوگی اور یہ حکمرانی غریب عوام کی ہوگی
726 total views, no views today


