بریکوٹ،بریکوٹ وارڈ میں قومی وطن پارٹی اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے مختلف کارنرز میٹنگز اور کار ریلی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اس سلسلے میں علاقہ ڈب سر میں ایک جلسہ عام کیا جس میں پارٹی کے قائدین افضل شاہ باچہ،قومی وطن پارٹی اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مشترکہ ضلعی کونسل امیدواران،حاجی رحمان،شوکت علی،تحصیل کونسل خائستہ رحمان،،امیرزیب،سابق ناظم یوسی غالیگے عبدالوہاب خان،سابق نائب ناظم ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان،پی کے 81سینئر نائب صدر فضل ودود با،نثار الملک خان،چہ،،رحم غفران کے علاوہ دیگرکارکنوں اور علاقے کے عوام کثیرتعداد میں موجود تھے۔مقررین نے کہاکہ علاقہ ڈب سر کو اپنا پہنچان دیں گے کیونکہ یہ علاقہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی کرکے یہاں کے جنگلات کو تحفظ دیں گے۔تعلیم کے فروغ کے لئے ایک ہائی سکول تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم غریبوں میں سے ہیں کیونکہ ایک غریب ہی غریب کے مسائل کا ادراک کرسکتا ہے۔ہم نے ہمیشہ خان خوانین کا ساتھ دیا ہے مگر انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے اوربعد میں ہمیں اس طرح نظرانداز کردیا جیسے گذرا ہوا کل۔انہوں نے کہا ایسی سیاست پر لعنت ہوجو منشیات فروشوں اور علاقے کے دیگر جرائم کی سرپرستی کرتے ہوں۔ہماری ماضی آپ لوگوں کے سامنے ہے علاقے کی ترقی کے خاطر ہمارے ساتھ دیں کیونکہ اسی ہی میں آ پ کے علاقے کی بھلائی ہے۔
622 total views, no views today


