مینگورہ،پروفیشنل لائر فورم سوات بار ایسو سی ایشن کے انتخابات مکمل ، چیئرمین ساجد علی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری عمر فاروق پاپا ایڈوکیٹ منتخب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پروفیشنل لائر فورم سوات بار ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس بار روم میں منعقد ہوا ، جس میں پروفیشنل لائر فورم سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ عصمت علی خان ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی آئندہ سال کیلئے الیکشن منعقد ہوا جس میں چیئرمین ساجد علی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری عمر فاروق پا پا ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری سلمان حیات ایڈوکیٹ اور پریس سیکرٹری بلال خان ایڈوکیٹ منتخب ہوئے ،منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں نے عہد کردیا ہے کہ اپنے تمام تر سرگرمیاں پروفیشنل لائر فورم کے وکلاء کے فلاح وبہود کیلئے صرف کریں گے ، اوصولوں پر کسی قسم کا سود بازی نہیں کریں گے اور تمام سرگرمیاں وکلاء کے حقوق حاصل کرنے کیلئے صرف کریں گے ، انشاء اللہ برادری کے اعتماد پر پور اتریں گے ،
724 total views, no views today


