مینگورہ، یونین کونسل لنڈیکس ،ملابابا سے آزاد امیدوار خان سردار اور قومی وطن پارٹی کے تحصیل امیدوار شوکت علی نے ایم پی خاتون ایم پی اے نادیہ شیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے نادیہ شیر اپنے اسلحہ بردار افراد کیساتھ ملا با با پولنگ اسٹیشن داخل ہوئی اور پریزائیڈنگ آفسروں اور دیگر عملہ کو ایک کمرے میں اکھٹا کرکے پولنگ اسٹیشن کو یرغمال بنایا اور خود خواتین کی ووٹ پر مہر لگاتے رہی جس پر دیگر سیاسی جماعتوں کی خو اتین نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ایم پی اے نادیہ شیر نے بھاگنے کا راستہ اختیار کیا ۔انہوں نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کی سری عام دھاندلی پکڑنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے سے دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔
706 total views, no views today
Comments


