بریکوٹ، بلدیاتی الیکشن کو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخواہ میں انصاف کے دعویداروں نے پورے گجر قوم کو مایوسی میں دھکیل دیاہم اندھیروں سے نکلنا چاہتے تھے اور اپنے قوم سے ضلعی اور تحصیل ،جنرل اور کسان ، یوتھ کے امیدواران کھڑے کردیئے تھے مگر الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ نا انصافی کرکے ہمیں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کردیا ہم اس وقت تک صوبائی وقومی الیکشن میں حصہ نہیں لینگے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا‘صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار گوجر قوم کے آزاد امیدوار ضلعی کونسل لعل بہادر ، تحصیل کونسل کے امیدوار بختی راوان نے کنڈاک جہانگیر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر عزت گل، نسیم کاکا، نیک محمد، نوررحمان، امیر جان، نصیب خان، مقام، دوست محمد، وزیر ذادہ، بخت شاد، دوا خان ، سید محمد، خانو کاکا، ارشد خان، سید رحمان، فضل رحمان، فضل ربی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوجر برادری نے متفقہ طور پر چار ہزار گھرانوں پر مشتمل اپنے امیدواران ضلعی ،تحصیل ، جنرل ، کسان، اور یوتھ کیلئے کھڑے کئے تھے ، بڑے اخلاص سے ہم الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور دور دراز علاقوں سے الیکشن کے دو دن پہلے گھریلوں خواتین بوڑھے ، نوجوان ، نزدیک علاقوں میں الیکشن کے دن موجود تھے ، مگر الیکشن کے دن انتظامیہ کے طرف سے خاص انتظامات نہ ہونے کیوجہ سے ہمارے لوگوں نے آٹھ گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود ہمیں ووٹ کے حق سے محروم کردیا، پولنگ ختم ہوتے وقت ہمارے تمام برادر چار دیواری کے اندر موجود تھے ۔ مگر پھر بھی ہمیں نظر انداز کردیا گیا۔ بلدیات کے اس الیکشن کو ہم کسی بھی صورت ماننے کو تیار نہیں ہمارے ایک حلقے میں ایک ہزار ووٹ کے موجودگی میں صرف اور صرف 250ووٹ کاسٹ ہوئے۔ کوٹہ کے علاقہ سنڈوکہ ، جس میں 2500ووٹ موجود تھے صرف 600ووٹ پول ہوئے ۔ علاقہ میں ہمارے خواتین کو بھی پریزائیڈنگ آفسران نے ووٹ ڈالنے منع کررہے تھے عمران خان اور خیبرپختونخواہ کے حکومت ایک طرف تو نواز شریف پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں تو دوسری طرف خود ان کے صوبے میں دھاندلیوں کے الیکشن سے ہمیں ووٹ دینے سے محروم کردیا حضرت رحمان نامی پریزائیڈنگ آفسر نے ہمارے ووٹ خراب کرنے کے بھرپور کوشش کی ہے۔مختلف ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے ہمارے فریاد کو سنتے ہی نظر انداز کردیا، جلد از جلد ہمارے 2500کے قریب گوجر برادری کے افراد کو ووٹ کا حق دیا جائے ورنہ ایک بڑے احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔
528 total views, no views today


