بریکوٹ ، سب ڈویژن بریکوٹ میں بلدیاتی انتخابات اختتام پذیر ‘ انتخابات میں دھاندلی کا رونا رویا جا رہا ہے بعض یوسیز میں دھاندلی کے نمایاں ثبوت بھی سامنے اچکے ہیں جبکہ بعض امیدواران ہارنے پر اپنے ہار کو ماننے کے لئے تیار نہیں ‘سب ڈویژن میں حکومتی پارٹی تمام تر دعووں کے باوجود واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی تا ہم مسلم لیگ (ن) نے سب ڈویژن میں اہم کامیابی حاصل کرکے اپنے اپ کو منوایا ‘ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی الیکشن میں ایک سیٹ جیت لی اس کے علاوہ باقی پارٹیوں سیٹ جیتنے میں کامیابی حاصل نہیں کی ‘ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن بریکوٹ جو کہ ملاکنڈ ڈویژن کے حوالے سے ایک اہم سب ڈویژن مانا جاتا ہے اور سیاسی پنڈتوں کا اس سب ڈویژن پر بہت گہری نظر تھی انتخابی مہم کے دوران اس بات کا قوی امکان تھا کہ اس سب ڈویژن میں حکومتی پارٹی کلین سویپ کریگی لیکن مسلم لیگ (ن) نے دو ضلعی اور ایک تحصیل کا سیٹ جیت کر اپنے اپ کو سب ڈویژن میں ایک بڑی پارٹی ثابت کردی حکومتی پارٹی نے تمام تر سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود وج سیٹیں جیتی ہیں اس پربھی تمام پارٹیوں نے دھاندلی کے الزامات لگائیں ہیں یوسی کوٹہ میں تحصیل کونسل کے سیٹ پر پی ٹی ائی کے جیتنے والے امیدوار کے مخالف آزاد امیدوار بخت روان نے کہا کہ ہمارے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہے اور ہمیں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا ہے ہمارے ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا اس کے باوجود صرف بارہ ووٹوں کے فرق سے مجھے ہرایا گیا ہم نے حکوت کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن صوبائی حکومت کی اثر روسوخ نے ہمیں جیتنے نہیں دیا ‘یوسی غالیگے کے ضلعی کونسلر کے امیدوار قومی وطن پارٹی کے امیر زیب نے الزام لگایا کہ پی ٹی ائی کے ظلم کے وجہ سے اور انتہائی دھاندلی نے مجھے زبردستی ہرایا نتائج کے مطابق میں نے الیکشن جیتا ہے لیکن صوبائی حکومت کے اثر روسوخ نے مجھے زبردستی ہرایا لیکن تمام تر اثر روسوخ اور دھاندلی کے باوجود چند ووٹوں کے فرق سے مجھے ہارا ہوا امیدوار ثابت کیا ‘ یوسی شموزئی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی امیدوار ارشد خان نے کہا کہ بڑی منظم سازش کے تحت اس بلدیاتی انتخابات میں بڑی دھاندلی کے ساتھ مجھے ہرایا الیکشن کے رات یعنی 29تاریخ کو رات کو اٹھ بجے 1171کو ایک ویلج سے دوسرے ویلج کو تبدیل کردیا گیا اور ہمارے پورے مہینے کے محنت پر پانی پھیر دیا گیا الیکشن کمیشن اس ظلم کا نوٹس لیتے ہوئے یوسی شموزئی پر دوبارہ انتخابات کا اعلان کریں اسی طرح درجنوں ویلج کونسلر وں اور تحصیل و ضلعی کونسلروں نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اے سی بریکوٹ اور الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کی ہیں الیکشن پایہ تکمیل تک پہنچ گیا لیکن سب ڈویژن میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین و امیدوار الیکشن کے شفافیت سے پوری طرح مطمئن نہیں جس طرح بھی الیکشن ہو ا نتائج کے مطابق تحصیل کا تاج حکومتی پارٹی کے سر سجے گا تا ہم عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کا کردار اد اکرینگے ۔
740 total views, no views today


