سوات، ڈپٹی کمشنر سوات افیسر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ میٹرک کا سالانہ نتیجہ تسلی بخش رہا ، بورڈ انتظامیہ کی بہتر کار کردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پوزیشن لینے والے تمام طلباء وطالبات اپنی محنت جاری رکھیں اور اگے بڑھ کر قوم وملک کی خدمت کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں سالانہ نتائج کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے کہی ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے، جن بچوں اور بچیوں نے محنت کی ہے ان کا صلہ ان کو مل گیا ہے، جن طالب علموں نے پوزیشن لی ہے ان تمام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جبکہ بورڈ انتظامیہ کو اچھی رزلٹ پیش کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سال بہت بہتر نتیجہ ایا ہے انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھیں کیونکہ محنت کا صلہ زور ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسی طرح قوم کے بچے اگے جاکر قوم کے معمار ہونگے اس لئے قوم کی نظریں ان بچوں پر ہے، یہ اچھی تعلیم حاصل کرے گی تو وہ اگے جائیں گے۔
760 total views, no views today


