سوات، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف سوات کے رزلٹ کے موقع پر حراء سکول کے طلباء کا رزلٹ کیخلاف احتجاج، طلباء نے بینرز اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کرا لیا، سالانہ نتائج کا اعلان ودودیہ ہال سیدو شریف میں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر تھے جبکہ بورڈچیئر مین ، سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،
تقریب کے دوران حراء سکول اینڈ کالج کے طلباء نے رزلٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا، طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینر ز اٹھار کھے تھے جن پر بورڈ انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے، حراء کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سالانہ رزلٹ کے دوران ہماری ساتھ مارکنگ میں ناانصافی کی گئی ہے، ہمارے طالب علم نے نہم کے امتحان میں پانچ سو پندرہ نمبرز حاصل کئے تھے جبکہ دہم کے رزلٹ میں ٹاپ ٹین میں بھی ہمارا طالب علم نہیں ایا ، جس پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ،کہ بورڈ کی اس ناانصافی پر انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کنٹرولر عنایت اللہ خان نے کہا کہ حراء سکول کے انتطامیہ کیساتھ ہماری بات ہوئی ہے، ہم ان تمام پرچوں کو ری چیک کرینگے ، اور ان کے تحفظات دور کرینگے۔
354 total views, no views today


