کبل، کبل ایجوکیشن اکیڈمی نے ایف ایس سی سمیت بی ایڈ کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا اس حوالے سے ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر سیراج احمد تھے جبکہ پروفیسر فواد احمد،ڈائریکٹر اودل خان،پرنسپل رحیم اللہ،عبد المقتدر ،رحمت اللہ ،علی خان سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے بھی بھر پور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کبل ایجوکیشن اکیڈمی اعلی کوالیفائیڈ اور محنتی اساتذہ کرام کے زیر نگرانی نونہالان قوم کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرکے تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس کی حوصلہ افزائی اور بھر پور تعاون ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کبل ایجوکیشن اکیڈمی میں ایف ایس سی پری میڈیکل اور پری انجنئیرنگ سمیت ایوننگ میں بی ایڈ کلاسز کا آغاز علاقے کے لئے نیک شگون ہے جس کے بدولت علاقے کے طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات انتہائی مناسب خرچ پر گھر کی دہلیز پر میسر ہونگے انہوں نے واضح کیا کہ اپنے بچوں کو علم کے روشنی سے منور کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ علم کے بدولت انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف حاصل ہے آخر میں ادارہ کے ترقی اور نسل نو کے بہتر مستقبل کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
828 total views, no views today


