مینگورہ، سوات بھر میں پیٹرول نایاب ، اکثر پیٹرول پمپ بند ، بلیک میں فروخت ، سواریوں کے گاڑیوں والوں نے کرائی ڈبل کر دیا ، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ، پر فضاء مقامات میں اکثر سیاح پھنس گئے ہیں ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کا کارنامہ ، انتظامیہ سے اس سلسلے میں جب رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ قلت ملک کے سطح پر ہے مگر جہاں کہی بلیک مارکیٹنگ ہو تو ہمیں فوراً اگاہ کریں ایکشن لے لیں گے ،
ملک کے دوسرے حصوں کے طرح صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا کے صدر مقام سوات بھر اور مینگورہ شہر میں پیٹرول پمپ بند ، پیٹرول نہ ہونے کے وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، جبکہ سواریوں کے گاڑیوں والوں نے ڈبل کرایہ وصول کرنے لگے ، جبکہ سوات کے پر فضاء مقامات میں باہر سے بہت زیادہ سیاح آئے ہوئے ہیں جو سوات کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں پیٹرول نہ ہونے کے وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اکثر مقامات پر وہ پھنس چکے ہیں اس سلسلے میں تو انتظامیہ کو عملی اقدامات اٹھاناچا یہے تھا ، اس سلسلے میں انتظامیہ سے جب رابطہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ پیٹرول قلت کا مسئلہ ملک کی سطح پر ہے اگر کہی بھی ضلع میں بلیک میں پیٹرول فروخت ہورہے ہیں آپ سب نشاندہی کریں اسی وقت ایکشن لیں گے ، اس سلسلے میں انتظامیہ اپنے زمہ داریاں پوری کررہی ہے ، انشاء اللہ بہت جلد یہ مسئلہ حل ہوجائے گا ، ہم رابطے میں ہے
393 total views, no views today


