بریکوٹ ، پہلا اور دوسرا روزہ اندھیرے میں ‘ گرمی سے نڈھال بے بس عوام نے افطاری بھی بغیربجلی سے کی ‘ تروایح بھی سخت گرمی اور اندھیرے میں پڑھائی ‘عوام گڑا گڑا کر واپڈا والوں اور حکومتی نمائندوں کو بددعائیں دیتے رہے ‘ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے‘ تحصیل بریکوٹ کے دونوں فیڈرز بریکوٹ 1اور گگدرہ فیڈ ر پر لوڈشیڈنگ 23گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے ‘ علاقے کے عوام شدید گرمی میں بُلبُلا آٹھے ‘ کوئی پوچھنے والا نہیں ‘ مقامی ایم پی ائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ‘ ماہ رمضان جو کہ اسی سال انتہائی گرمی میں آیا ہے اور عوام سخت گرمی میں خدا کے حکم کے مطابق روزہ رمضان رکھتے ہیں لیکن حکومتی نمائندوں اور خاص کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کے حکم کے باوجود پورے سوات اور خاص کر تحصیل بریکوٹ کے دونوں فیڈرز بریکوٹ 1اور گگدرہ فیڈ ر جوکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا حلقہ بھی ہے میں اس وقت 24گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ بجلی نظر اتی ہے اور وہ بھی صرف 30یا20وولٹیج کے ساتھ۔ بد قسمتی سے حلقے کے ایم پی ائے ڈاکٹر امجد علی زیادہ تر پشاور میں ہوتے ہیں اور انکے رہنما اور کارکن شائد اس حلقے سے بھاگ گئے ہیں اور یا انکو اس مقدس مہینے میں انکو یہ ظلم نظر نہیں آرہا ‘ اور ہمارے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید تو صرف بنی گالہ کے ممبر ہے اور وہ وہاں کے بجلی ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں ‘اسکے علاوہ مقامی بلدیاتی نو منتخب کونسلر ز کو شائد یہ معلوم نہیں کہ وہ اس حلقے کے نمائند ے ہیں کیونکہ حکومت نے 20دنوں میں انکے سرکاری نو ٹیفیکشن ابھی تک کئے نہیں تو انکو کیا پتہ کہ وہ منتخب نمائندہ ہے یا نہیں ‘ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے اس مصیبت میں ہمارا ساتھ دیں ‘ورنہ ہم شدید احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔
690 total views, no views today


