مینگورہ, قومی وطن پارٹی کے ضلعی ترجمان بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ ضلعی،تحصیل اور یونین کونسلوں کی سیٹ اپ بنانے کیلئے بدترین ہارس ٹریڈنگ شروع کی جاچکی ہے،ضلعی اورتحصیل نظامت کے حصول کیلئے کروڑوں روپے کی پیشکش جاری ہے جبکہ آزادامیدواروں کی خرید وفروخت کیلئے بھی کوششیں ہورہی ہیں،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی شکل میں پی ٹی آئی نے کرپشن کی نئی راہیں کھل دی ہیں الیکشن کے دوران مرکزاورصوبے نے سرکاری وسائل کو پانی کی طرح بہایا اور الیکشن کے بعد اب ضلع اورتحصیل نظامت کے حصول کیلئے کروڑوں روپے کی آفر کی جارہی ہے،کرپشن اوردولت کے بل بوتے پر قائم ہونے والی یہ مقامی اسمبلیاں عوام کی کوئی بھی خدمت نہیں کرسکیں گی ،انہوں نے آزادحیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارو ں سے اپیل کی کہ وہ کسی کی باتوں اورسبزباغ دکھانے کی پالیسیوں میں نہ آئے اوراپنے ضمیرکو فروخت کرنے سے بچائے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمہ کا دعویٰ کیا تھا مگر قدم قدم پر کرپشن کی بنیاد رکھ دی ہے۔
625 total views, no views today


