مینگورہ، سوات کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید بہت جلد پیر کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق سوات کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے انتیس سوات ون مراد سعید پیر کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب پشاور میں منعقد ہوگی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،
ایم این اے مراد سعید کے رشتہ داروں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی اس تقریب میں شرکت کرینگے، مراد سعید نے این اے انتیس سوات ون سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر حصہ لیا تھا ، اور سوا ت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ لئے تھے،
486 total views, no views today
Comments


