سوات، منگلور اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کاگھر گھر سرچ آپریشن، فورسز کے جوان لیڈی کانسٹیبلز کے بغیر لوگوں کے گھروں میں تلاشی لینے کیلئے داخل ہوئے، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا،ائی ایس پی ار کے مطابق چارباغ میں قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کے تلاش میں سرچ اپریشن کیا گیا ۔ سوات کے علاقہ منگلور،تلیگرام،ماکڈ،جہان آباد،شیر آباد اور دیگر مقامات میں سیکورٹی فورسز نے سرچ اپریشن کیا تاہم سرچ آپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ،سیکورٹی فورسز کے جوان اچانک گھروں میں داخل ہوئے جس سے علاقہ کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہواجبکہ مقامی لوگوں نے لیڈی کانسٹیبلز کے بغیرسیدھا گھروں میں داخل ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے ہم سیکورٹی اداروں کے کسی بھی فعل یا سرچ اپریشن کے خلاف نہیں مگر اس کیلئے کوئی طریقہ کار وضع ہونا چاہیئے کم از کم گھروں کے تلاشی لیتے وقت دروازہ کٹکٹھانا چاہیئے اور گھروں کی تلاشی مرد اہلکاروں کے بجائے لیڈیز کانسٹیبلز سے کی جائے تا کہ خواتین کا تقدس پا مال نہ ہو۔اس سلسلے میں جب ائی ایس پی ارکے کیپٹن قمر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے چار باغ میں قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کیلئے سیکورٹی اداروں نے فورسز نے سرچ آپریشن کیاجبکہ بعض مقامات پر لیڈی کانسٹیبلز کے بغیر سرچ اپریشن کیا گیا جس پر بالا افسران سے بات کرینگے۔
740 total views, no views today


