مینگورہ، سوات کی تحصیل کالام کے علاقہ مٹلتان کے رہائشی معروف عالم دین مولانا شمشی خان ،مولان شیرزمان ،مولوی جان نے کہاہے کہ چندشرپسندعناصر ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کرناچاہتے ہیں اوردن دہاڑے سڑک پر آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکر ہمیں زدوکوب کررہے ہیں،رپورٹ کے باوجود پولیس خاموش ہے اگر میرے ساتھ انصاف نہیں کیا
جاتاتو مجبوراََ اپنے خاندان سمیت ہجرت پر مجبورہوجاؤں گا ،اگر اعلیٰ حکام نے بروقت مداخلت نہیں کی تو پورے علاقے میں امن وامان کا مسئلہ پید اہوجائے گا جس کی ذمہ داری مقامی پولیس پر عائد ہوگی کیونکہ ان شرپسندعناصر نے اپناراج قائم کرلیا ہے جنہیں پولیس کا اشیرباد حاصل ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے بروزجمعرات سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولاناشمشی خان نے کہاکہ میں نے قانون کا سہارالیتے ہوئے مجازعدالت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں تاریخ چل رہی ہے اوراس میں حکم امنتاعی کے باوجود یہ عناصرحکم امتناعی کی خلاف ورزی کررہے ہیں جو سراسرظلم وناانصافی ہے ،انہوں نے کہاکہ مقامی پولیس کا اے ایس آئی محمدیارہمارے مخالفین کے مکان میں رہائش پذیر ہے اورمجھے یہ بھی ڈرایادھمکایا جارہاہے کہ اپنے سول کیس اوررپورٹ واپس لے لو ورنہ آپ سرکاری ملازمین ہے نوکری سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے اورآ کیخلاف مقدمات قائم کریں گے لہٰذہ اعلیٰ حکام کو خبردارکرتوہوں اگر مجھے یا میرے خاندان کے کسی فردکو کوئی نقصان پہنچاتو اس کی تمام تر ڈزمہ داری اے ایہس آئی محمدیار اور مسافرشاہ اورمحمددین وغیر ہ پرہوگی ،انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی ملاکنڈ،کمشنر ملاکنڈ،آئی جی کے پی کے ،وزیراعلیٰ کے پی کے،وزیراعظم پاکستان اوردیگراعلیٰ حکام ہمارے اس سنگین مسئلہ پر توجہ دیں تاکہ ان شرپسندعناصر کی بیخ کنی ہوسکے،انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بہت بڑاظلم ہو اآئے روز دن دہاڑے مجھے بھرے بازارمیں اسلحہ کیہ نوک پر بے عزت کیاجاتا ہے اورایک دفعہ تو پردہ نشین خواتین نے مداخلت کرکے مجھے اس انسان دشمن عناصر سے بچایا ،آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں کسی ذمہ دار اور فرض شناس آفیر کو انکوائری افیسرمقررکرکے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوسکے۔
310 total views, no views today


