سوات، سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے جانب سے عیدالفطر کے بعد (اختر د خوشحالو) کے نام سے تقریب منعقد کرنے کا اعلان کردیا،جس میں سوات کے عوام کیلئے طنز و مزاح اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ پشتو کلچر سے مطابقت رکھنے والے خاکے پیش کئے جائینگے۔سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سوات کے معروف شعراء نے شرکت کی،اجلاس میں عید الفطر کے بعد 26جولائی کواختر دہ خوشحالو کے نام سے ایک تقریب منعقدکرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں جرگہ کے بانی بخت زر دریاب دولت خیل،مجلس عاملہ کے چیئر مین حمید اقبال گلرنگزئی،مجلس عاملہ کے ممبر فضل حمید ،جائنٹ سیکرٹری،بخت زمین زمین،انور علی عاطر،ندیم چراغ،شیراز حیران نے شرکت کی۔اس موقع پر جرگی کے بانی بخت زردریاب دولت خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پختون روایات کے پاسداری ہم سب پر فرض ہے،موجودہ وقت میں روایات کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سوات میں روایتی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئی نسل کواپنے روایات سے اگاہی ہو۔
752 total views, no views today


