مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے راہنما اورسوات کے صوبائی حلقہ پی کے اسی کے اگنائزرفضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ کرپشن کاخاتمہ کرنے کی دعویدارحکومت کی کرپشن کھل کر سامنے آگئی ہے پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے ممبراب کو فنڈ جاری نہ کرنے کااعلان کیا تھا مگر اب اپنے اس نعرے سے بھی منحرف ہوگئی جس سے پی ٹی آئی کی حقیقت عوام پر کھل گئی ہے،ہم وقتاََ فوقتاََ اس کی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے،
ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل بنڑاینگروڈھیرئی،یونین کونسل پانڑگلکدہ،یونین کونسل لنڈیکس اوردیگر علاقوں میں ممبرسازی کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پربننے والی صوبائی حکومت نے ناانصافی کی انتہا کردی ہے ،نہ کسی کو انصاف مل رہا ہے اورنہ ہی کرپشن ومسائل کا خاتمہ ہوا ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے ممبران کو نوازنے کیلئے نئے نئے طریقے اختیار کررہی ہے جو عوام کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے ،تبدیلی اورانصاف کے نعرے لگانے والے عمران خان نے پختونوں کو زندہ درگورکرنے کا تہیہ کررکھا ہے مگر ہماری قوم ان کے یہ عزائم خاک میں ملادے گی،انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف قومی وطن پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو افتاب احمدخان شیرپاؤکی قیادت میں پختون قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ کارکن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی پیغام پہنچاکرانہیں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی وعوت دیں انشاء اللہ آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہوگا۔
364 total views, no views today


