سوات،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کو ر کمانڈر پشاور نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔میجر جنرل نادر خان ، جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی ڈویژن مالاکنڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر کوراغ میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کورکمانڈرنے کہا کہ پاک آرمی اپنے تمام وسائل کے ساتھ آپ لوگوں کی مدد کیلئے سیلاب آنے کے پہلے دن سے ہی اس علاقے میں پہنچ گئی تھی،اورمکمل بحالی کے بعد ہی واپس جائیگی۔کو رکمانڈر نے کہا کہ اگرچہ سڑکوں اور پلوں کے ہونے والے نقصان کی بحالی میں کچھ عرصہ لگے گالیکن متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کسی بھی طرح نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تقریباََ16ٹن راشن تقسیم کیا گیا ،جبکہ 125ٹن راشن کا انتظام موجود ہے ۔کورکمانڈر نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پوری طرح موجود ہے اور انشاء اللہ ایسی تعاون سے آپ لوگوں کے وسائل حل کر لیے جائیں گے۔انہوں نے یہ کہا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان اور کرنل نعیم یہاں پر دن رات آپ کے مسائل کے حل کیلئے موجود ہیں ۔اس موقع ایم پی اے سردار حسین شاہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے جس طرح دن رات یہاں پر لوگوں کے ساتھ تعاون کرکے ان کو مشکلات سے نکال رہیں ہیں وہ قابل تحسین ہے۔کور کمانڈر نے کہا مقامی لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرز موجود ہیں اور اس کے ساتھ آرمی انجنیر نگ کو ر بھی سڑکوں اور پلوں کو بحال کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔
820 total views, no views today


