سوات،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم سے پسند نہ پسند کا کلچر ختم ہوا ، تو قومی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بن سکتی ہے،سفارش کی وجہ سے کرکٹ ٹیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کامیابی کیلئے محنت کررہے ہیں ۔ سوات کے لوگوں میں انتہائی ٹیلنٹ موجود ہیں کھیل نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، کھیل سے لوگوں میں شعور اجاگر ہوتا ہے، اور کھیل ہی صحتمند لوگوں کی پہچان ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے توتانوبانڈی میں ایک روزہ میچ کے اختتامی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ توتانوبانڈی میں ایک روزہ میچ پاک فوج کے زیر اہتمام انضمام الیون اور سوات الیون کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس کے مہمان خصوصی سابق کپتان تھے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق قومی ٹیم کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہتری کی جانب جارہا ہے، سفارش کی وجہ سے ٹیم کو نقصان پہنچا تھا لیکن اب نوجوان کھلاڑی محنت کررہے ہیں جس کا صلہ کامیابی کی صورت میں قوم دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات کے کھلاڑیوں میں بھی بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہیں، اور ان کی صحیح رہنمائی اور پریکٹس سے وہ قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، بچوں کوکھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے کیونکہ یہ جسمانی اور ذہنی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ زندہ لوگ کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، انضمام الحق نے کہا کہ مجھے سوات اکر بہت خوشی ہوئی یہ ایک حسین اور سر سبز وادی ہے یہاں کے لوگ خوش باس اور خوش اخلا ق ہیں،میچ کے اخر میں سابق کپتان نے بچوں میں کرکٹ بیٹ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس کا وش کو خوش ائند قرار دیا ۔
710 total views, no views today


