بریکوٹ ، سب ڈویژن بریکوٹ میں بجلی بحران کا واحد حل بریکوٹ گریڈ اسٹیشن ہے صوبائی اور مرکزی حکومت مزید تا خیر ی حربے استعمال نہ کریں گریڈ اسیشن کے لئے زمین خرید ی گئی ہے تعمیر اتی کام کا افتتاح ہوچکی ہے مگر افسوس کے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیساں سلوک روا رکھا جا رہا ہے گزشتہ ایک سال سے گریڈ پر کام روکا ہوا ہے جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکل ائینگے ‘ ان خیالا ت کا اظہار تحصیل کونسلر یوسی بریکوٹ فضل اکبر خان نے بریکوٹ گریڈ اسٹیشن کے حوالے سے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سب ڈویژن بریکوٹ میں بجلی بحران نے گمبیر صورتحال اختیار کیا ہے ائے روز ٹرانسفرمروں کا جلنا کم وولٹیج کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام آلات نا کارہ ہوچکے ہیں سال کے چار مہینے مئی ،جون ،جولائی اور اگست میں بجلی سے چلنے والے تمام کاروبار بند ہوجاتے ہیں بے بس عوام کو پینے تک کا پانی بھی نہیں ملتے کروڑوں روپے کے وہ باغات جو کہ بجلی کے ٹیوب ویلوں سے چلتے ہیں کم وولٹیج کے وجہ سے وہ قیمتی با غات سوکھ گئے ان تمام مشکلات کا واحد حل بریکوٹ گریڈ اسٹیشن ہے جو کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر امر جیت ملہوترہ کی کوششو ں سے سینیٹر زاہد خان نے منظور کیا ہے زمین کی خریداری اور تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح بھی ہوچکا ہے لیکن بد قسمتی سے ایک سال گزر گیا لیکن گریڈ اسٹیشن میں چند اینٹوں کے لگانے کے سوا کوئی بھی کام نہ ہوسکا اس کام کی روکاوٹ میں اگر مرکزی حکومت ملوث ہو تو خدارا سب ڈویژن بریکوٹ کے عوام پر رحم کریں اور اپنے سیاسی دکانداری بند کریں اور علاقے کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پور ا کریں اگر یہ روکاوٹ صوبائی حکومت کے جانب سے ہوتو ہم اسے بھی درخواست کرینگے کہ پوری طور پر کام میں حاہل روکاوٹیں دور کیا جائے اگر جلد از جلد تعمیراتی کام کا اغاز نہ ہو اتو بہت جلد ہزارو ں لوگوں کو سڑکوں پر لائینگے ۔
668 total views, no views today


