سوات، میٹرک کے امتحان میں پاس ہونے والے 40ہزار سے زائد طلباء وطالبات ایف اے ، ایف ایس سی میں داخلوں سے محروم ، سرکاری کالجوں سمیت پرائیویٹ کالج ادارے بھی بھر گئے حکومت نے بروقت کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا تو یہ نوجوان کسی د وسرے طرف راغب ہوجائیں گے ، سوات میں ایک خصوصی سروے کے مطابق سیدوشریف بورڈ اور صوبے کے دوسرے بورڈز سے پاس ہونے والے سوات کے طلباء وطالبا ت جومیٹرک پاس کرکے ایف اے ، ایف ایس سی میں داخلہ لینے کیلئے در بہ در کے ٹھوکریں کھارہے ہیں ،اور داخلوں سے محروم ہوئے ہیں ان کے تعداد40ہزار سے بھی زائد ہے جو ایک بہت بڑالمیہ ہے ، اگر حکومت نے بر وقت اس سلسلے میں توجہ نہیں دی ، تو یہ طلباء وطالبات کسی دوسرے طرف راغب ہوجائیں گے ، سوات کے موسم اور حلات کا کچھ پتہ نہیں چلتا ، کہ کس طرف جارہا ہے ، سرکاری کالجوں سمیت پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی ان طلباء وطالبات سے بھر گئے ہیں ، حکومت تعلیم کو ترقی کے دعوے کررہے ہیں مگر ہمارے ملک میں ہمیشہ گنگا اُلٹی بہتی ہے ،جبکہ داخلہ نہ ملنے والے طلبا ء طالبات در بہ در کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں طلباء سمیت ان کے والدین کو بھی شدید تشویش ہے سوات سے منتخب ممبران کے ایک بڑے فوج موجود ہے ، مگر وہ اس سلسلے میں مکمل خاموش ہے ۔
706 total views, no views today


