سوات، ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہاہے کہ امسال حکومت نے محکمہ زراعت کے توسط سے پھلدار درختوں کی مفت تقسیم کے تحت ضلع سوات کی پانچ تحصیلوں میں 21ہزار سے زائد پھلدار پودے تقسیم کئے ہیں جن کے نتیجے میں تقریباً175ایکڑ رقبہ پر نمائشی باغات لگائے گئے جو کہ مختلف جگہوں پر ایک سے تین ایکڑ تک کے درمیانے درجہ زمینداروں کے باغات پر مشتمل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع سوات امانکوٹ کے دفتر
میں پھل دار پودوں کی تقسیم اور باغات لگانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع سوات محمد عزیز خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں تقریب کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور زمینداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی زمینوں میں میوہ دار باغات لگائیں جس سے نہ صرف مقامی طور پر میوہ جات کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ ساتھ ہی فی ایکڑ پیداوار سے خاطر خواہ منافع بھی کما یا جا سکتا ہے اس نے کہا کہ زمینداروں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے اہلکاروں سے رابطہ رکھیں اور ان کے مشوروں پر عمل کریں محکمہ ماہی پروری کے ضلعی ڈائیریکٹر جان شیر خان اور محکمہ تحفظ اراضیات کے ضلعی ڈائیر یکٹرمحمد نظیر خان نے بھی اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلات بیان کیں ۔مہمان خصوصی فضل حکیم چئیرمین ڈیڈیک سوات نے اپنے خطاب میں کہا کہممبر صوبائی اسمبلی نے ضلع سوات کے مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے زمینداروں اور مقامی لوگوں کو موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا انھوں نے محکمہ زراعت آمانکوٹ سوات میں پھلدا ر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا ۔
374 total views, no views today


