مینگورہ، سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4درجہ ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی72کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش پہاڑی سلسلہ تھا
618 total views, no views today
Comments


