راولپنڈی: کسٹم حکام نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 7 کلو ہیئروئن یونان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گجرات کے رہائشی اصغرعلی نے اعلی کوالٹی کی 7 کلو ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی اور اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے کاؤنٹرز سے بھی خود کو کلیئر کرا چکا تھا
تاہم جب کسٹم کے کاؤنٹر پر پہنچا تو حکام نے جدید اسکینرز کی مدد سے ملزم کے سامان میں موجود ہیروئن کا پتہ چلا لیا، اصغر علی ہیروئن یونان اسمگل کرنا چاہتا تھا جس کی مالیت لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے تا کہ اس کے مزید ساتھیوں کا پتہ چلایا جا سکے، اس کے علاوہ اے این ایف اور اے ایس ایف کے کاؤنٹرز پر موجود اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جہاں سے ملزم نے اپنے آپ کو با آسانی کلیئر کرا لیا تھا۔
456 total views, no views today


