مینگورہ، میجر جنرل نادر خان ،جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی ڈویژن مالاکنڈ نے سوات میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات دیکھنے کے لیے مینگورہ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ سب سے پہلے وہ فضاگھٹ بائی پاس پر پہنچے جہاں پر آرمی آفسیرز، ڈی سی سوات محمود اسلم اور ملاکنڈ ڈویژن کے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دوسرے علاقوں کے افسران نے جنرل آفیسر کو ماضی کے سیلاب اور تباہ کاریوں کے ساتھ ساتھ حال اور مستقبل کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی اور جامع بریفنگ دی ۔اس موقع پر جنرل آفیسرکمانڈنگ نے تمام محکموں کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ وہ ہر طرح کے ممکنہ انتظامات رکھیں تاکہ لوگوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے اُنہوں نے علاقے کے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل اور مطالبات کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ اینگرو ڈھیری پہنچے جہاں پر حفاظتی دیوار اوربند کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کے لوگوں سے بھی بریفینگ لی۔ وہاں پر بھی لوگوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیااور جنرل آفیسر کمانڈنگ کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ جس طرح سے ذاتی دلچسپی لیکر مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے لیے کوشاں ہیں۔
698 total views, no views today


