سوات، بنڑ پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم چور ٹریولزایجنسی کی دکان سے لاکھوں روپے کی اشیاء چوری کرگئے ،مقدمہ درج گزشتہ رات بنڑ پولیس سٹیشن کے حدود میں مصروف بازار نیوروڈ پر نامعلوم چور کراون ٹریولز کے چھت سے داخل ہوکر انہوں نے لاکھوں روپے کے چار عدد لیپ ٹاپ ،سکینر اوردیگر اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئے ،ایجنسی کے مالک امتیاز خان نے بنڑ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ حسب معمول ایجنسی کوبند کرکے گھر چلا گیا کہ صبح ایجنسی سے چوری کی اطلاع ملی پولیس نے تفتیش شروع کردی یاد رہے کہ پولیس سٹیشن بنڑ کے حدود میں چوروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے اور عوام میں سخت خوف و حیراس پایا جارہا ہے ۔
704 total views, no views today
Comments


