کبل، میٹرک طلباء سوات بورڈ حکام کے اختلافات کے بھینٹ چڑھ گئے حالیہ میٹرک امتحان کے پرچے غیر ذمہ دار افراد سے چیک کرائے گئے جس کی وجہ سے ریکارڈ طلباء فیل ہوئے جبکہ باقی ماندہ کم نمبرات لے کر پاس ہوئے جس سے ذہین طلباء سمیت دیگر طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے منتخب ایم این ایز و ایم پی ایز نوٹس لے کر کنٹرولر اور چئیرمین کے خلاف کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار نیک پی خیل ڈویلپمنٹ فورم کبل سوات کے صدر ڈاکٹر لطف اللہ ،جی ایس ڈاکٹر شوکت زرین،شاہ وزیر خان،نسیم واجد،اکبر جان،فضل معبود،ابراہیم گلدان اور دیگر نے فورم اجلا س کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ انتظامیہ کے نااہلی اور ذاتی اختلافات کی وجہ سے حالیہ میٹرک امتحان دینے والے طلباء شدید متاثر ہوئے کیونکہ امتحان کے بعد تمام پرچے غیر ذمہ دار افراد سے چیک کرائے گئے ہیں جس سے رزلٹ انتہائی ناقص نکلنے سمیت ذہین طلباء کم نمبروں سے پاس ہوئے ہیں جس سے تعلیمی اہداف کے حصول پر منفی اثرات پڑنے سمیت طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے انہوں نے سوات کے منتخب ایم پی ایز و ایم این ایز سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرائے اور غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دیں۔
682 total views, no views today


